جنگ کا خطرہ،فضائی کمپنیوں نے آبنائے ہرمزکی گزرگاہ ترک کردی

مختلف  فضائی  کمپنیوں نے مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکہ  کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کی فضائی گزر گاہ کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

1222761
جنگ کا خطرہ،فضائی کمپنیوں نے آبنائے ہرمزکی گزرگاہ  ترک کردی

مختلف  فضائی  کمپنیوں نے مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکہ  کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کی فضائی گزر گاہ کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اب اس فضائی راستے کی جگہ پر مختلف پروازوں کے لیے متبادل فضائی گزر گاہوں کو اپنایا جائے گا۔

جن ہوائی کمپنیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے، اُن میں جرمن لفتھانزا، برٹش ایئر ویز،  کے ایل ایم اور  آسٹریلوی قنطاس خاص طور پر نمایاں ہیں۔

 فضائی کمپنیوں نے یہ فیصلہ امریکی  شہری ہوا بازی  ادارے  کی جانب سے خلیج فارس اور خلیج عمان میں عسکری سرگرمیوں کے تناظر میں جاری شدہ انتباہ کے تناظر میں کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں