اسلحہ کا حصول آسان ترین ہونے والے ملک میں ایک بار پھر خون کی ہولی
ورجینیا بیچ بلدیہ عظمیٰ کے ایک ملازم نے بعد از دوپہر عمارت میں گھستے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی
متحدہ امریکہ کی ریاست ورجینیا کے شہر ورجینیا بیچ میں بلدیہ کے دفتر پر مسلح حملے میں 12 افرراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
امریکی پریس میں شائع خبروں کے مطابق ورجینیا بیچ بلدیہ عظمیٰ کے ایک ملازم نے بعد از دوپہر عمارت میں گھستے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس چیف جیمز کیرویرا نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ اس اچانک حملے میں 12 افراد لقمہ اجل بنے ہیں ۔ جبکہ حملہ آور پولیس سے کافی دیر تک تصادم کے بعدمردہ حالت میں برآمد ہوا ہے۔
اس واقع کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
ورجینیا بیچ کے گورنر بابی ڈیر نے اس واقع کے حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ یہ واقع شہر کی تاریخ کا بد ترین سانحہ ہے۔
ادھر وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو اس واقع کے بارے میں تفصیلات سے آگاہی کرائی گئی ہے جو کہ اس حوالے سے تحقیقات کا قریبی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔
متعللقہ خبریں
پیرو میں بس حادثے میں 11 افراد لقمہ اجل
پاسکو علاقے سے روانہ ہونے والی مسافر بس ہوانوکو شہر میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی