امریکی اب اسرائیل کا بائیکاٹ کرسکیں گے، امریکی جج

جج نے بائیکاٹ  کے اظہار خیال  کی آزادی کا تحفظ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے مذکورہ  قانون کے ریاستی مفادات   کے لیے کام کرنے میں ناکام رہنے  کو جواز بنایا ہے

1190902
امریکی اب اسرائیل کا بائیکاٹ کرسکیں گے، امریکی جج

متحدہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں وفاقی جج  نے بائیکاٹ کرنے پر پابندی عائد کرنے والے ایک قانون  کے نفاذ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ صادر کیا ہے۔

امریکی پریس میں شائع خبروں کے مطابق آسٹن وفاقی جج رابرٹ پٹ مین  نے ورک پرمٹس میں طرفین سے "اسرائیل کا بائیکاٹ" کرنے  والی مہموں میں شرکت نہ کرنے کی ضمانت  کا مطالبہ کرنے  والے قانون  پر عمل درآمد کو ختم کرنے  کا فیصلہ دیا ہے۔

پٹ مین   نے بائیکاٹ  کے اظہار خیال  کی آزادی کا تحفظ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے مذکورہ  قانون کے ریاستی مفادات   کے لیے کام کرنے میں ناکام رہنے  کو جواز بنایا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی سول آزادی  یونین نے ماہ دسمبر میں ٹیکاساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن اور دیگر مقننہ شخصیات کے خلاف  دائرہ کردہ مقدمے میں مذکورہ قانون   کے   عوام کو امریکی آئین کی پہلی شق میں شامل اظہارِ خیال کی آزادی اور اپنی نوکری کے درمیان انتخاب  چناؤ  پر مجبور کرنے  کا دعوی کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں