نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کےاجتماع سے وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کاخطاب، اذان اور نمازِ جمعہ براہ راست نشر

نماز جمعہ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے بھی خطاب کیا، انہوں نے حدیث نبوی بیان کی اور کہا کہ ہم ایک ہیں، مسلمانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سارا نیوزی لینڈ غمزدہ ہے

1168467
نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کےاجتماع سے وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کاخطاب، اذان اور نمازِ جمعہ براہ راست نشر

نیوزی لینڈ کے شہر کرائس چرچ  کے ہیگلے پارک میں  مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ہر رنگ کے لوگ جمع ہوئے، تاریخ میں پہلی بار اذان، نماز جمعہ اور خطبہ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا، وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے حدیث نبوی بیان کی اور کہا کہ ہم ایک ہیں۔، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔۔ انہوں نے سیاہ لباس اور اسکارف پہنا ہوا تھا۔

نماز جمعہ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے بھی خطاب کیا، انہوں نے حدیث نبوی بیان کی اور کہا کہ ہم ایک ہیں، مسلمانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سارا نیوزی لینڈ غمزدہ ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن بھی اظہاریکجہتی کے لیے نماز جمعہ کے اجتماع میں موجود رہیں۔

نیوزی لینڈ میں تاریخ رقم، کرائسٹ چرچ میں مساجد کے شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں تلاوت قرآن پاک کے بعد ٹی وی پر اذان نشر کی گئی۔ کالے گورے ہر رنگ کے لوگ ایک ہوگئے اورمسلمانوں سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔ نماز جمعہ مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

جمعے کی اذان کے بعد شہدا کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، اس موقع پر دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور مسلمانوں سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔

نماز سے قبل خطبہ جمعہ میں خطیب نے کہا کہ دہشت گرد نے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن ہم شکستہ دل ہونے کے باوجود ٹوٹے نہیں بلکہ متحد ہیں، پرعزم ہیں اور کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں تقسیم کرے۔

انہوں  نے کہا کہ جو لوگ جان سے گئے وہ عام نہیں، ان کی شہادت نیوزی لینڈ کے لیے نئی زندگی ہے، ہماری یکجہتی کی علامت ہے، انہوں نےنیوزی لینڈ کے لوگوں اور خاص طور پر وزیراعظم نیوزی لینڈ جسینڈا آرڈرن کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔

خطیب مسجد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کوئی نسل، رنگ یا مذہب نہیں ہوتا، دہشت گردی عالمی  خطرہ ہے اور اس سے نمٹنا ہوگا، آخر میں انہوں نے عالم اسلام کے مسلمانوں، نیوزی لینڈ اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کی دعا مانگی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ اذان جمعہ اور نماز جمعہ و خطبہ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں