ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے دورے پر، وزیراعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نور خان ایئر بیس پر مہاتیر محمد کا استقبال کیا، معزز مہمان کو21 توپوں کی سلامی دی گئی۔مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ پر مہمانِ خصوصی ہوں گے

1168406
ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے دورے پر، وزیراعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمدپاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نور خان ایئر بیس پر مہاتیر محمد کا استقبال کیا، معزز مہمان کو21 توپوں کی سلامی دی گئی۔مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ پر مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

وزیر اعظم ہائوس میں ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم کا بھرپور استقبال کیا اور مسلح افراد کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ وزیر اعظم ہائوس میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان نےوفاقی وزرااورسرکاری حکام سےمعززمہمان کاتعارف کرایا۔عمران خان کابھی ملائیشیا کے وفد سےتعارف کرایاگیا، اس موقع پر ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔

وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیاکےہم منصب مہاتیرمحمد کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، دونوں وزرائےاعظم کی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور سرکاری حکام سے معزز مہمانِ کرام کا تعارف کروایا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کا بھی ملائیشیا کے وفد سے تعارف کرایا گیا۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے وزیر اعظم ہاوس میں پودا بھی لگایا۔ واضح رہےکہ ملائیشیا کے وزیراعظم کی گذشتہ رات پاکستان آمد ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں