جاپان: فوکوشیما جوہری ری ایکٹر کی تحقیق و تفتیش کا کام شروع کر دیا گیا

تحقیقات ریمورٹ کنٹرول آلات کی مدد سے  کی جائیں گی اور اس  دوران دوسرے نمبر کے ری ایکٹر کے اندر موجود جوہری ایندھن  کو 2011 کی فلاکت کے بعد پہلی دفعہ چھیڑنے کی کوشش کی جائے گی

1144695
جاپان: فوکوشیما جوہری ری ایکٹر کی تحقیق و تفتیش کا کام شروع کر دیا گیا

جاپان میں سال 2011 کے زلزلے اور سونامی سے متاثرہ فوکوشیما جوہری ری ایکٹر کی تحقیق و تفتیش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ مینیچی کے مطابق ٹوکیو الیکٹرک انرجی کمپنی  TEPCO کے اہلکار سائنس دانوں نے فوکو شیما جوہری ری ایکٹر میں تحقیقات کا کام شروع کر دیا ہے۔

اخبار کے مطابق یہ تحقیقات ریمورٹ کنٹرول آلات کی مدد سے  کی جائیں گی اور اس  دوران دوسرے نمبر کے ری ایکٹر کے اندر موجود جوہری ایندھن  کو 2011 کی فلاکت کے بعد پہلی دفعہ چھیڑنے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کی جاپان میں 11 مارچ 2011 کو 9 کی شدت سے آنے والے زلزے  اور بعد ازاں سونامی، فوکو شیما جوہری ری ایکٹر میں، ریڈیو ایکٹیو لیک ایج کا سبب بنا تھا۔

اندازے کے مطابق اس لیک ایج پر مکمل قابو پانے  اور پلانٹ کی تحلیل کا کام کئی دہائیوں تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں