ونیزویلا کو مالی امداد کی ترسیل

ملک  کومالی امداد  کی ترسیل کے لیے ، قومی اور بین الاقوامی   کولیشین کا قیام عمل میں لایا جائیگا

1138122
ونیزویلا  کو مالی امداد کی ترسیل

ونیزویلا میں اپنے آپ کو عبوری صدر اعلان کرنے والے قومی اسمبلی کے اسپیکر ہوان گوائدوں نے اطلاع دی ہے کہ "ان کے  ملک  کومالی امداد  کی ترسیل کے لیے ، قومی اور بین الاقوامی   کولیشین کا قیام عمل میں لیا جائیگا۔

صدرِ مملکت نکولاس مادورو  کی  سرکاری حیثیت کو قبول نہ کرنے والے اور متحدہ امریکہ سمیت متعدد مغربی و لاطینی امریکی  ممالک  کی جانب سے تسلیم کردہ ہوان گوائدو  نے سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ کے ذریعے انسانی امدادی منصوبے کے حوالے سے اعلانات کیے۔

گوائدو کا کہنا ہے کہ وہ  برازیل، کولمبیا اور کیرییبئن  سی  کے ایک جزیرے سے بھیجی جانے والی انسانی امداد کے لیے قومی اور  بین الاقوامی اتحاد قائم کریں گے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اس امدادی سامان کی ملک میں  داخلے  کی اجازت دیے جانے کے حوالے  سے احتجاجی جلسے جلوس نکالے جائینگے۔

 

 



متعللقہ خبریں