ایران بے قصور امریکی شہریوں کو رہا کردے: مائیک پومپیئو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے متعدد امریکیوں کو بے قصور ہونے کے باوجود یرغمال بنا رکھا ہے

1129524
ایران بے قصور امریکی شہریوں کو رہا کردے: مائیک پومپیئو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے متعدد امریکیوں کو بے قصور ہونے کے باوجود یرغمال بنا رکھا ہے۔

 انہوں نے ایران سے قیدیوں کو یرغمال بنائے جانے کی دہشت گردی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

خبر  کے مطابق،  ٹویٹرپر پوسٹ کی گئی  ٹویٹس میں پومپیو نے کہا کہ 40 سال قبل ایرانی انتہا پسندوں‌نے 444 دن تک مسلسل 52 امریکی سفارت کاروں کو  قید میں  رکھا  جنہیں آج بھی ایران نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ، صدر حسن روحانی اور وزیرخارجہ جواد ظریف کو چاہیے کہ وہ امریکیوں کو یرغمال بنائے جانے کی دہشت گردی سے باز آئے اور زیرحراست پوپ لیفنسن، شیوی وانگ سمیت دیگر تمام امریکیوں اور غیرملکی شہریوں کو رہا کرے۔

خیال رہے کہ امریکی شہری لیفنسن 9 مارچ 2007کو پراسرار طورپر ایران کے جزیرہ کیش سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

 وہ7 بچوں کا باپ ہے اور ذیابیطس کا مریض ہےجسے ایرانی  خفیہ  اداروں نے حراست میں لے رکھا  ہے ۔

 جبکہ 39 سالہ وانگ کو جولائی 2016 کو گرفتار کیا گیا اور اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں