اردن اورامریکہ شام اور ایران سےمتعلق ایک جیسا ہی موقف رکھتے ہیں : سفادی اور پومپیو کا مشترکہ بیان

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کے  خلاف  سفارتی اور تجارتی پابندیاں میں دو گنا اضافہ کر دیا جائے گا

1121917
اردن اورامریکہ شام اور ایران سےمتعلق ایک جیسا ہی موقف رکھتے ہیں : سفادی اور پومپیو کا مشترکہ بیان

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کے  خلاف  سفارتی اور تجارتی پابندیاں میں دو گنا اضافہ کر دیا جائے گا۔  

انہوں نے ان   خیالات کا اظہار مشرقِ  وسطیٰ کے سات  ممالک کے  دورے کے پہلے  مرحلے اردن  پہنچنے پر دارالحکومت عمان میں اپنے ہم منصب آئیمان  سفادی  کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اردن کا  اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور شام کے مسئلے کو پرامن  طریقے سے حل کرنے کے لئے اردن کے ساتھ اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے اپنے دور سے قبل ایران کے بارے میں دیئے کہ سخت بیان  کا اعادہ  کرتے ہوئے   ایران کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت  کرنے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے بارے میں امریکہ اور اردن  ایک جیسا ہی موقف رکھتے ہیں،  امریکا کہ شام سے نکلنے سے متعلق فیصلے کے بعد علاقے میں کسی بھی  صورت حال  میں دہشت گرد تنظیم داعش کونپنے  نہیں دیا جائے گا۔

اس موقع پر اردن کے وزیرخارجہ آئیمان سفادی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ  کے  وزیرخارجہ کا یہ دورہ بڑے مناسب وقت پر اور بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں  نے کہا کہ مائیک پومپیو کے ساتھ  مل کر  علاقے کی صورتحال کا تمام پہلو سے جائزہ لیاگیا ہے۔

انہوں نے   کہا امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ  اسرائیل اور فلسطین کے موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک شام  کی قومی سلامتی  اور  استحکام کو بڑی اہمیت دیتا ہ۔ انہوں نے  امریکی فوجیوں کے شام سے  انخلا کے بعد اردن کی  سرحدوں کے تحفظ کے بارے میں بھی بات چیت کیے جانے سے آگاہ کیا ۔  

اردن کے وزیرخارجہ سفادی نے کہا کہ   ایرانی انتظامیہ کو پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر ممالک  کی سرحدوں  اور قومی حاکمیت  کا   احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ ۔

 امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو مشرق ِ وسطیٰ  کے دورے میں اردن کے بعد مصر، بحرین، قطر، سودی عرب،  اومان اور کویت کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں