آسٹریلیا میں چاقو زنی کا واقعہ ،ایک شہری ہلاک
آسٹریلوی شہر میلبورن میں آج خنجر سے کیے جانے والے ایک حملے میں ایک شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے
1084644
آسٹریلوی شہر میلبورن میں آج خنجر سے کیے جانے والے ایک حملے میں ایک شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق، مبینہ حملہ آور کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال پہنچا دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ایک دھماکہ ہواجبکہ ایک گاڑی کو آگ کے شعلوں میں لپٹا ہوا بھی دیکھا گیا۔
پولیس کی جانب سے اس علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے تاہم، آسٹریلوی حکام کی جانب سے اس واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔