امریکہ: آتشی اسلحے کا کھلے عام استعمال،3 افراد ہلاک 3 زخمی

امریکی ریاست میری لینڈ کے مقام ہارفورڈ میں آتشی اسلحے کا استعمال کیا گیا جس   میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

1053848
امریکہ: آتشی اسلحے کا کھلے عام استعمال،3 افراد ہلاک 3 زخمی

امریکی ریاست میری لینڈ کے مقام ہارفورڈ میں آتشی اسلحے کا استعمال کیا گیا جس   میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔

 اس  حملےمیں 3 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  یہ  واقعہ ادویات تقسیم کرنے کے بڑے ادارے رائٹ ایڈ کی ایک عمارت میں ہوا جہاں  ایک 26 سالہ خاتون نے  یہ اسلحہ استعمال کیا۔

ہارفورڈ کاؤنٹی کے شیرف نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق  کی ہے ۔

امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی اور دوسرے ادارے کے اہلکار  جائے مقام پر تفتیشی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 انتظامی اہلکاروں نے مقامی  آبادی کو    جائے وقوعہ  سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے البتہ یہ  نہیں بتایا گیا کہ  حملہ آور پر قابو پا لیا گیا ہے یا نہیں ۔



متعللقہ خبریں