کاکس بازار کا مہاجر کیمپ ظلم و ستم کی جیتی تصویر ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوٹیرس نے  کہا ہے کہ  میانمار  کی صورت حال  رخائن  مسلمانوں کی  واپسی کےلیے غیر موزوں ہے

1039491
کاکس بازار کا مہاجر کیمپ ظلم و ستم کی جیتی تصویر ہے: اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوٹیرس نے  کہا ہے کہ  میانمار  کی صورت حال  رخائن  مسلمانوں کی  واپسی کےلیے غیر موزوں ہے ۔

 گوٹیرس نے  سلامتی کونسل   میں مینمار کے حوالے سے ایک کانفرنس   سے مخاطب ہوتےہوئے  بتایا کہ گزشتہ مہینے   بنگلہ دیش میں کاکس بازار کے مہاجر کیمپوں   کا دورہ کرنے کا موقع ملا    جن کی حالت زار   ناقابل  بیان   ہے  اور افسوس  میانمار حکومت   اس سلسلے میں   ناکام رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  مہاجر مسلمانوں  کو  انسانی امداد کی فراہمی بھی  روک رکھی ہے  ۔

 سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ  حکومت میانمار کو  مسلمانوں کی نسل کشی  اور ظلم و ستم کی شفاف اور منصفانہ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں