انگیلا مرکل ۔ ڈونلڈ ٹرمپ ٹیلی فونک ملاقات

مرکل اور  ٹرمپ  کی بات چیت میں ایجنڈے میں شامل  عالمی  معاملات اور باہمی تجارتی امور  زیر بحث آئے ہیں

1038779
انگیلا مرکل ۔ ڈونلڈ ٹرمپ  ٹیلی فونک ملاقات

جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ٹیلی فون پر بات چیت میں ادلیب کی انسانی صورتحال سمیت شام کے واقعات پر  غور کیا ہے۔

حکومتِ جرمنی کے ترجمان اسٹیفن سیبرت نے اطلاع دی ہے کہ مرکل اور  ٹرمپ  کی بات چیت میں ایجنڈے میں شامل  عالمی  معاملات اور باہمی تجارتی امور  زیر بحث آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چانسلر مرکل اور صدر  ٹرمپ نے شام  اور بالخصوص ادلیب کی انسانی صورتحال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے تو انہوں نے روس سے  شامی انتظامیہ  پر دباؤ ڈالنے اور حالات میں مزید کشیدگی   آنے کا سد باب کرنے کی اپیل کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں سربراہان نے یوکیرین اور مغربی بلقان کے معاملات پر بھی غور وخوض کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں