امریکہ میں ایک بار پھر مسلح حملہ

اسلحہ چلنے کی آواز آنے پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی  گاڑیوں کو جائے وقوعہ کو روانہ کیا گیا

926650
امریکہ میں ایک بار پھر مسلح حملہ

امریکہ میں ایک حملہ آور نے تین افراد کو یرغمال بنا لیا۔

امریکی  ریاست کیلیفورنیا  کے علاقے ناپا کاوئنٹی میں ویٹرنز ہاؤس  پر مسلح حملے میں  حملہ آور نے تین  افراد کو یرغمال بنا لیا۔

اسلحہ چلنے کی آواز آنے پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی  گاڑیوں کو جائے وقوعہ کو روانہ کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق 30 بار گولی چلنے کی آواز سنائی دی، اس دوران کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے  کی  اطلاعات  سامنے نہیں آسکیں۔

پولیس نے عوام سے  علاقے سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں