پاکستان ہماری خواہشات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے: امریکہ کا مطالبہ

پینٹاگون کے ترجمان روب میننگ نے بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے عوض اتحادی فنڈ یعنی کولیشن سپورٹ فنڈز کی مد میں سال 2017 کی 90 کروڑ ڈالر کی امداد معطل کر دی گئی ہے

884216
پاکستان ہماری خواہشات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے: امریکہ کا مطالبہ

ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے وعدے کو پورا کرنے تک پاکستان کی تمام سیکیورٹی امداد روک دی گئی ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان روب میننگ نے بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے عوض اتحادی فنڈ یعنی کولیشن سپورٹ فنڈز کی مد میں سال 2017 کی 90 کروڑ ڈالر کی امداد معطل کر دی گئی ہے۔

انھوں نے اس کے ساتھ وضاحت کی کہ یہ امداد منسوخ نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کا نیا شیڈول دیا گیا ہے بلکہ اسے معطل کیا گیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان روب میننگ کا کہنا تھا پاکستان کی جانب سے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی سامنے آنے تک امداد کی منسوخی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ اقدامات نہیں اٹھا رہا جو اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اٹھانے چاہیے تھے۔

پاکستان کو دی جانے والی امداد کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی نمبروں پر کام کر رہے ہیں۔

پیٹناگون کے ترجمان کرنل روب میننگ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے ہماری توقعات سیدھی سادھی ہیں کہ طالبان، حقانی نیٹ ورک کی قیادت اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو مزید پاکستانی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں دستیاب نہ ہوں اور نہ ہی پاکستانی سرزمین سے کارروائیاں کر سکیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک ثابت قدم فیصلے پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہیں۔

انھوں نے اس کے ساتھ وضاحت کی کہ یہ امداد منسوخ نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کا نیا شیڈول دیا گیا ہے بلکہ اسے معطل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نئے سال کے آغاز پر اپنی پہلی ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ گذشتہ ڈیڑھ دہائی میں اربوں ڈالر کی امداد لینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا ہے۔



متعللقہ خبریں