واشنگٹن میں ریل پٹری سے اتر گئی،متعدد افراد ہلاک و زخمی

امریکی ریاست واشنگٹن میں  ٹرین پٹری سے اتر گئی جس  کے نتیجے میں3 افراد ہلاک اور درجنوں   زخمی ہوگئے

871190
واشنگٹن میں ریل پٹری سے اتر گئی،متعدد افراد ہلاک و زخمی

امریکی ریاست واشنگٹن میں  ٹرین پٹری سے اتر گئی جس  کے نتیجے میں3 افراد ہلاک اور درجنوں   زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق، ریل کی بوگیاں  ڈو پونٹ کے مقام پر پٹری  سے اتریں اور ایک مصروف شاہراہ پر آن گریں جو آئی فائیو  کے نام سے مشہور ہے۔

 حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کردیا جن کے مطابق چار بوگیاں گری ہیں جس میں سے ایک مکمل طور پر الٹ گئی۔

 حادثے کے بعد علاقے میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 70 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ حادثہ امریکہ  کی مشہور ٹرین سروس ایم ٹریک ٹرین 501 کو پیش آیا جو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سیاٹل سے پورٹ لینڈ جارہی تھی ۔

 بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

 



متعللقہ خبریں