صومالیہ کار بم دھماکہ،ہلاک شدگان کی تعداد 27 ہو گئی

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں ایک سیاستدان سمیت کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

836782
صومالیہ کار بم دھماکہ،ہلاک شدگان کی تعداد 27 ہو گئی

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں ایک سیاستدان سمیت کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

موغادیشو میں ہفتہ کو پہلا دھماکہ  ایک ہوٹل کے مرکزی دروازے پر ہوا جس کے بعد شدت پسند تنظیم الشباب کے مسلح عسکریت پسند عمارت میں داخل ہوگئے۔

مرنے والوں میں صومالیہ کی جنوب مغربی ریاست کے وزیر داخلہ مادوب ننوو بھی شامل ہیں جب کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ اس میں ایک سابق قانون ساز اور ایک پولیس کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔

 اس واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسرا کار بم دھماکہ قریب ہی پارلیمان کی سابقہ عمارت کے قریب ہوا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

الشباب نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ  صومالیہ خفیہ ایجنسی  اور پولیس سربراہوں کو غفلت برتنےکے الزام  میں  ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں