دو لاپتہ ملاح خواتین کو 5 ماہ بعد کھلے سمندر سےبازیاب کروا لیا گیا

دو لاپتہ ملاح خواتین   اور ان کے ہمراہ دو کتوں کو بحر الکاہل کے کھلے سمندر سے 5 ماہ بعد  بازیاب کرلیا گیا ۔

835399
دو لاپتہ ملاح خواتین  کو 5 ماہ بعد کھلے سمندر سےبازیاب کروا لیا گیا

 دو  ملاح خواتین   اور ان کے ہمراہ دو کتوں کو بحر الکاہل کے کھلے سمندر سے 5 ماہ بعد  بازیاب کرلیا گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ جینیفر آیپل اور ٹاشہ  فیوبا  نامی ان دونوں ملاحوں نے  اس سال  موسم بہار کے دوران  جزیرہ ہوائی سے ٹاہیٹی  کےلیے رخت سفر باندھا  مگر  طوفان کی وجہ سے  ان کی کشتی کا انجن خراب ہو گیا  جس پر انہوں نے  بادبانوں کا سہارا لینے کی کوشش کی مگر وہ بھی ناکام رہا ۔

  اس ناکام کوشش کے بعد انہیں کھلے سمندر میں  کافی  عرصہ گزر گیا  جس پر انہوں نے ہمت ہارتے ہوئے مدد لینے کا فیصلہ  کیا  جس پر  امدادی ٹیم نے اُنہیں جاپان سے 900 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں بازیاب   کرلیا ۔

دونوں خواتین نے بتایا کہ  انہوں نے  کشتی میں کھانے پینے  کی اشیا٫ اور پانی وافر مقدار میں رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ اتنے عرصے تک زندہ رہ سکیں۔

 

 



متعللقہ خبریں