مسلمانوں پر ظلم،امریکہ کا میانمار پر محدود پابندیاں لگانے پر غور

امریکہ نے  میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پرمظالم پرسخت اظہارتشویش کا اظہار کرتے ہوئے برمی فوجی قیادت کے امریکی  تقریبات  میں دعوت نامے منسوخ کردیئے ہیں

833002
مسلمانوں پر ظلم،امریکہ کا میانمار پر محدود پابندیاں لگانے پر غور

امریکہ نے  میانمار میں روہنگیامسلمانوں پرمظالم پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برمی فوجی قیادت کے امریکی  تقریبات  میں دعوت نامے منسوخ کردیئے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ   کا کہنا تھا کہ  میانمار پر محدودپابندیاں لگانے پرغورکررہے ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ میانمار حکومت اورفوج، ملک میں قیام امن کےلئے فوری اقدامات کرے جبکہ وہاں  مسلمانوں پرظلم کرنے والوں کااحتساب ضروری ہے اور  میانمار میں تشددکے خاتمے کےلئے امریکہ احتساب کاطریقہ اپنائے گا۔

ترجمان  نے مزید کہا کہ تشددمیں ملوث فوجی امریکی تربیتی پروگرام کےلئے نااہل ہوں گے۔

میانمارکے احتساب کےلئے اتحادیوں سے مشاورت کررہے ہیں جس کا انعقاد   اقوام متحدہ  کے انسانی حقوق کی تنظیم کے فورم پرہوگا۔



متعللقہ خبریں