ٹرمپ نے اپنی کابینہ کو داعش کے خلاف اسٹریٹجی کی تیاری پر متعین کر دیا
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دینے کے لئے اپنی کابینہ کو پینٹا گون کی کوآرڈینیشن میں30 دن کے اندر اندر اسٹریٹجی کی تیاری کرنے پر متعین کیا ہے
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دینے کے لئے اپنی کابینہ کو پینٹا گون کی کوآرڈینیشن میں30 دن کے اندر اندر اسٹریٹجی کی تیاری کرنے پر متعین کیا ہے۔
وائٹ ہاوس سے جاری کردہ بیان میں "داعش کو شکست دینے کا پلان" کے عنوان سے ٹرمپ کے صدارتی میمورینڈم کی تفصیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
ٹرمپ کے "شام اور عراق میں داعش کو شکست دینے کا پلان" کے عنوان سے شائع کردہ اس صدارتی میمورینڈم میں داعش کے خلاف جدوجہد میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بیان کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں داعش کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر متوقع اسٹریٹجی پر یقین ہے اور یہ یقین نہایت کامیاب رہے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے داعش کے خلاف جدوجہد میں سائبر اسٹریٹجیوں کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں جو اسٹریٹجی پیش کی جائے اس کا داعش کے مالیاتی وسائل کو ختم کرنا ضروری ہے۔
متعللقہ خبریں
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش اور طوفان کے باعث 4 افراد ہلاک
شہر کے مرکز میں افراتفری مچنے کااظہار کرنے والے واٹمائر نے علاقے کے مکینوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کی