صدر باراک اوباما نے فوج کو الوداع کہہ دیا

امریکی فوج کی سب سے بڑی ذمہ داری امریکی عوام کے تعاون اور اعتماد کو جیتنا ہے۔ صدر باراک  اوباما

644664
صدر باراک اوباما نے فوج کو الوداع کہہ دیا

صدر باراک  اوباما نے  فوج کو الوداع کہہ دیا۔۔۔

صدر اوباما نے ریاست ورجینیا کی فورٹ مئیر بیرک کا دورہ کیا۔

بیرک کے دورے میں نائب صدر جو بائیڈن، وزیر دفاع آشٹن کارٹر اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہاں اپنے خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ امریکی فوج کی سب سے بڑی ذمہ داری امریکی عوام کے تعاون اور اعتماد کو جیتنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے بلا تردد عملی قدم   اٹھائیں اسی طرح فوج کی زندگی کو بھی خطرے  سے بچانے  کے لئے جنگ میں شامل ہونے میں عجلت نہ کریں۔

وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے خطاب سے پہلے صدر اوباما کو امریکہ کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں فوج کی طرف سے میڈل پیش کیا۔

واضح رہے کہ صدر باراک اوباما 20 جنوری کو کرسی صدارت نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں