ملائشیا: سیلاب کی وجہ سے 19 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

ملک کے شمال مشرق میں مون سون بارشوں کی وجہ 19 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

644157
ملائشیا: سیلاب کی وجہ سے 19 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

ملائشیا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 19 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے شمال مشرق میں مون سون بارشوں کی وجہ 19 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بارشوں  کا زیادہ تر زور ترنگانو اور کیلانتن کے صوبوں میں ہے  تاہم  تا حال یہاں کوئی جانی  نقصان نہیں ہوا اور علاقوں میں اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملائشیا میں سال 2014 کے اواخر میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد افرا د کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا  تھا۔

ٹراپیکل بیلٹ میں واقع ہونے کی وجہ سے ملک میں ہر سال موسم برسات میں ایک تواتر سے سیلاب آتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں