لامحدود ڈاکٹرو ں کی تنظیم  کے بحری جہاز ڈگنٹی ۔1 نے 150 مہاجرین کو بچا لیا

محدود ڈاکٹروں کی تنظیم  کے بحری جہاز ڈگنٹی   ۔1نے امسال 50 کاروائیوں میں   چار ہزار سے قریب مہاجرین کو بچایا ہے۔

607811
لامحدود ڈاکٹرو ں کی تنظیم  کے بحری جہاز ڈگنٹی ۔1 نے 150 مہاجرین کو بچا لیا

 

 ترکی ریڈیو ٹیلیویژن   لامحدود ڈاکٹرو ں کی تنظیم  کے بحری جہاز ڈگنٹی  ۔1  کیطرف سے بحیرہ روم میں  مہاجرین کو ڈوبنے سے بچانے کی کاروائیوں سے  عالمی برادری کو آگاہ کرنے  کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 ترکی ریڈیو ٹیلیویژن کے نمائندے لیونت اوزترک  نے بحیرہ روم میں مہاجرین کی موت و زیست کی کشمکش کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ۔

 انھوں نے بتایا ہے کہ لامحدود ڈاکٹروں کی تنظیم  کے بحری جہاز ڈگنٹی   ۔1نے لیبیا کے کھلے سمندر میں  مہاجرین کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے سپیڈ بوٹس کے ساتھ   فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر پانک کا شکار  مہاجرین میں لائف جیکٹیں تقسیم کیں ۔اس طرح  امدادی ٹیموں نے  150  مہاجرین کو    ڈوبنے سے بچا لیا  لیکن سمندر میں بہنے والے تیل ا ور پانی کو نگلنے والے تین مہاجرین کی حالت نازک ہے جبکہ تین مہاجرین ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں ۔بچائے جانے والے مہاجرین کو بعد میں اٹلی کی کوسٹ گارڈ کے حوالے کر دیا گیا ۔ 

محدود ڈاکٹروں کی تنظیم  کے بحری جہاز ڈگنٹی   ۔1نے امسال 50 کاروائیوں میں   چار ہزار سے قریب مہاجرین کو بچایا ہے جبکہ اسی تنظیم کے تین جہاز وں نے اس سال بحیرہ روم سے 20 ہزار مہاجرین کو موت کے پنجے سے بچا لیا ہے ۔



متعللقہ خبریں