یزیدی باشندوں کو کینیڈا پناہ دے گا

حزب اختلاف   کی  قدامت پسند  پارٹی کے  ممبران اسمبلی  کی جانب سے      پیش کردہ      مسودہ قانون  کی وفاقی اسمبلی نے منظوری دے دی ہے

597194
یزیدی  باشندوں  کو کینیڈا پناہ دے گا

 

کینیڈا  نے  نسل کشی کا خطرہ ہونے  کا اس سے قبل   اعلان کردہ یزیدی  باشندوں کے  لیے  اپنے دروازے کھولے ہیں۔

اس حوالے سے حزب اختلاف   کی  قدامت پسند  پارٹی کے  ممبران اسمبلی  کی جانب سے      پیش کردہ      مسودہ قانون  کی وفاقی اسمبلی نے منظوری دے دی ہے۔

مسودے     کی تمام تر  سیاسی جماعتوں    نے  متفقہ طور پر   منظوری دی ہے۔

شہریت و  ہجرت    امور کے وزیر جان  میک کالم      نے  اس منظوری کے بعد اپنے ایک تحریری اعلان میں کہا ہے کہ  کینیڈا  محتاج  لوگوں   کو تحفظ  دینے والی  روایت   کا  ایک طویل عرصے سے مالک ہے۔  قومی اسمبلی میں  تمام تر سیاسی جماعتوں کا مثبت  مؤقف   کینیڈین  عوام  کی بھی  ترجمانی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظالم کے شکار  یزیدیوں کو       اپنے ملک  میں پناہ دیے جانے پر انہیں  دلی مسرت  ہے۔  اس قرار داد کی رو سے    120 دنوں کے اندر اندر    یزیدیوں   کو کینیڈا  لایا جائیگا۔

میک کالم   نے  اخباری نمائندوں کو بریفنگ  دیتے ہوئے یہ بھی  بتایا ہے کہ کینیڈا لائے جانے والے  یزیدیوں   کی تعداد کے حوالے سے کوئی حد بندی نہیں پائی جاتی۔

تا ہم  انہوں نے  اس عمل کے آغاز  کی تاریخ  کے    بارے میں کوئی بیان  نہیں دیا۔



متعللقہ خبریں