آسٹریا: تکنیکی خرابی کی وجہ سے پروازیں منسوخ

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ شیوے ہاٹ پر تکینیک خرابی کی وجہ سے کثیر تعداد میں پروازوں کی منسوخی افراتفری کا سبب بن گئی

561132
آسٹریا: تکنیکی خرابی کی وجہ سے پروازیں منسوخ
viyana havalimanında teknik arıza kaosu.jpg
viyana havalimanında teknik arıza kaosu.jpg

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ شیوے ہاٹ پر تکینیکی خرابی کی وجہ سے کثیر تعداد میں پروازوں کی منسوخی افراتفری کا سبب بن گئی۔

ائیر پورٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یورپی ائیر کنٹرول اور آسٹریا ائیر کنٹرول کے درمیان پروازوں سے متعلق معلومات کے تبادلے میں پیش آنے والی تکنیکی خرابی کے نتیجے میں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

بیان میں  مسئلے کے کتنی دیر میں حل ہونے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں اور مسافروں کو ائیر پورٹ پر آنے سے قبل متعلقہ فضائی کمپنیوں سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے ویانا ائیر پورٹ پر محصور رہ جا نے والے مسافروں کے لئے ائیر پورٹ کے اندر 500 کیمپ لگائے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں