امریکی صدر کی بیٹی ریستوران میں کام کرنے لگی

امریکی صدر باراک اوباما کی چھوٹی صاحب زادی 15 سالہ "ساشا" نے گزشتہ ہفتے سے مچھلیوں اور دیگر آبی  خوراک کے ایک ریستورانNancy's میں کام کرنا شروع کردیا ہے

546118
امریکی صدر کی بیٹی ریستوران میں کام کرنے لگی

امریکی صدر باراک اوباما کی چھوٹی صاحب زادی 15 سالہ "ساشا" نے گزشتہ ہفتے سے مچھلیوں اور دیگر آبی  خوراک کے ایک ریستورانNancy's میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔

یہ ریستوران لبنانی نژاد  جوزف مجبّر کی ملکیت  ہے ۔

خبر کےمطابق یہ ریستوران امریکی ریاست میساچوسٹس کے جزیرےMartha's Vineyard میں امریکی صدر اور ان کے اہل خانہ کا پسندیدہ ریستوران ہے۔

 ساشا  روزانہ 4 گھنٹے اس ریستوران میں کام کرتی ہے۔ جس کی حفاظت پر  چھہ حفاظتی ملازم مامور ہیں۔

یاد رہے کہ ساشا کی بڑی بہن  مالیا  فلم  کی ایک سیٹ  پر  بطور معاون کے کام کر چکی ہیں۔



متعللقہ خبریں