سولر امپلس ٹوطیارے کی امریکا سے یورپ کی جانب اڑان کی تیاری

موسمی حالات کے  سازگار ہونے کی سورت میں اس کی پرواز کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس طیارے کو اڑانے والے سوئس پائلٹ کے مطابق ایندھن کے بغیر صرف اور صرف شمسی توانائی کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ ہوائی جہاز یہ طویل فاصلہ طے کرے گا

509247
سولر امپلس ٹوطیارے کی امریکا سے یورپ کی جانب اڑان کی تیاری

شمسی توانائی سے پرواز کرنے والا سولر امپلس ٹو نامی امریکا سے یورپ کی جانب اڑان کی تیاری کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں ماہرین حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور موسمی حالات کے  سازگار ہونے کی سورت میں اس کی پرواز کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 اس طیارے کو اڑانے والے سوئس پائلٹ کے مطابق ایندھن کے بغیر صرف اور صرف شمسی توانائی کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ ہوائی جہاز یہ طویل فاصلہ طے کرے گا۔

بتایا گیا ہے کہ بحر اوقیانوس کو عبور کرنے کے اس مشن میں سولر امپلس ٹو کے لیے پانچ یا چھ ایسے ایام کا انتخاب کیا جا رہا ہے، جب موسم بہتر ہو۔ ہوا کے اعتبار سے یہ دیکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے آیا، نیویارک سے پرواز بھرنے  کے بعد اس جہاز کی پہلی منزل آئرلینڈ ہو یا فرانس، پرتگال، اسپین یا مراکش کی جانب لے جایا جائے۔                                                                             



متعللقہ خبریں