روس اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات   میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جو  ناقابل حل ہو

یورپی یونین  کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کی طرف واپس پلٹنے کے لئےدونوں فریقین کو ایک دوسرے  کے افکار اور  مفادات  کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔ ولادی میر پوٹن

498330
روس اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات   میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جو  ناقابل حل ہو

روس  کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ  روس اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات   میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جو  ناقابل حل ہو۔

پوٹن نے یونان کے روزنامہ کاتھی میرینی  کے لئے رقم کردہ کالم میں کہا  ہے کہ یورپی یونین  کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کی طرف واپس پلٹنے کے لئےدونوں فریقین کو ایک دوسرے  کے افکار اور  مفادات  کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔

تاہم یورپی فریق کا نقطہ نظر پوٹن جتنا  رجائیت پسندانہ نہیں ہے۔

یورپی کونسل کے سربراہ  ڈونلڈ ٹسک نے جاپان  میں منعقدہ  جی7 سربراہی اجلاس  سے قبل جاری کردہ بیان  میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے حکام روس پر عائد پابندیوں  کے دورانیے میں توسیع  کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

ٹسک نے کہا ہے کہ یورپی یونین پابندیوں کے معاملے میں اپنے نقطہ نظر پر قائم رہے گی اور  یہ پابندیاں منسک معاہدے کے مکمل اطلاق  کے بعد اٹھائی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں