اتنا اختلاف کہ ملاقات کرنے میں 962 سال لگ گئے

کیتھولک اور آرتھوڈکس گرجا گھروں کے روحانی پیشواوں نے سن 1054کی نظریاتی علیحدگی کے بعد پہلی بارکیوبا میں ملاقات کی ہے

431944
اتنا اختلاف کہ ملاقات کرنے میں 962 سال لگ گئے

کیتھولک اور آرتھوڈکس گرجا گھروں کے روحانی پیشواوں نے سن 1054کی نظریاتی علیحدگی کے بعد پہلی بارکیوبا میں ملاقات کی ہے ۔

ہوانا میں ہونے والی اس ملاقات میں پاپائے روم فرانسیس اور روسی آرتھوڈکس چرچ کے پیشوا مقدس پدر کیریل نےملاقات کی جوکہ دو گھنٹے تک جاری رہی ۔

اس ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کرتےہوئے دونوں پیشواوں نےدنیا بھر سےاپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے متحد ہو جائیں۔

علاوہ ازیں بیان میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ مشرق وسطی میں آباد مسیحیوں کے تحفظ میں امیر ممالک کو اپنا کردار اداکرناچاہیئے۔



متعللقہ خبریں