آذربائیجان کی طرف سے مذّمت: پرچم سوزی طے شدہ پروگرام کے ساتھ کی گئی ہے

پرچم سوزی طے شدہ پروگرام کے ساتھ  اور منّظم شکل میں کی گئی ہے۔ ہم اس فعل کی شدت سے مذمت کرتے ہیں: آذربائیجان وزارت خارجہ

1978588
آذربائیجان کی طرف سے مذّمت: پرچم سوزی طے شدہ پروگرام کے ساتھ کی گئی ہے

آذربائیجان نے، آرمینیا میں ترکیہ اور آذربائیجان کے پرچموں کو نذرِ آتش کئے جانے کی، شدید مذمت کی ہے۔

آذربائیجان وزارت خارجہ کے ترجمان آئیحان حاجی زادے نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں، ایریوان کے آزادی اسکوائر میں 1915 کے واقعات کی سالانہ یاد کے موقع پر کئے گئے مظاہرے میں، ترک اور آذری پرچموں کو نذرِ آتش کئے جانے  کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حاجی زادے نے کہا ہے کہ پرچم سوزی طے شدہ پروگرام کے ساتھ  اور منّظم شکل میں کی گئی ہے۔ ہم اس فعل کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔ آرمینیا حکومت اور وزیر اعظم نکول پاشینیان کو اس نوعیت کے نفرت انگیز اور غیر ملکی دشمنی پر مبنی اقدامات کا فوری سدّباب کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں