ماکرون۔ علی ییف ملاقات، یوکرین کی صورتحال پر بات چیت

مذاکرات میں دونوں سربراہان نے یوکرین میں بحرانی حالات اور اس ملک کو انسانی امداد بھیجنے کے موضوعات پر بات چیت کی: آذربائیجان صدارتی دفتر

1788362
ماکرون۔ علی ییف ملاقات، یوکرین کی صورتحال پر بات چیت

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون اور آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف نے یوکرین کے حالات پر بات چیت کی۔

آذربائیجان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ماکرون نے صدر علی ییف کو ٹیلی فون کیا۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں دونوں سربراہان نے یوکرین میں بحرانی حالات اور اس ملک کو انسانی امداد بھیجنے کے موضوعات پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ ماکرون اور علی ییف نے توانائی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں