آذربائیجان: ترکی ساختہ 'بائراکتار' مسلح ڈرون طیاروں کے ساتھ فوجی مشقیں
فوجی مشقوں میں مسلح ڈرون طیاروں نے علامتی دشمن اہداف کی نشاندہی کی اور انہیں تباہ کر دیا
1742128
آذربائیجان فورسز نے ترکی ساختہ بائراکتار مسلح ڈرون طیاروں کے ساتھ مشقیں کیں۔
آذربائیجان وزارت دفاع کے شئیر کردہ ویڈیو میں بائراکتار مسلح ڈرون طیاروں کو ہینگر سے نکالنے، رن وے پر لانے، ایندھن اور اسلحے کے کنٹرول جیسے مناظر شامل ہیں۔
فوجی مشقوں میں مسلح ڈرون طیاروں نے علامتی دشمن اہداف کی نشاندہی کی اور انہیں تباہ کر دیا۔