آذربائیجان: آقار ۔ حسن اوف ملاقات

مذاکرات میں حسن اوف نے آقار کو سرحد پر درپیش کشیدگی کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا ہے کہ آرمینیا کی تحریکی کاروائی کا سدّباب کر دیا گیا ہے: آذربائیجان وزارت دفاع

1734896
آذربائیجان: آقار ۔ حسن اوف ملاقات

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسن اوف کے ساتھ آرمینی سرحد پر درپیش کشیدگی کے موضوع پر بات چیت کی۔

آذربائیجان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق آقار اور حسن اوف نے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں حسن اوف نے آقار کو سرحد پر درپیش کشیدگی کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا ہے کہ آرمینیا کی تحریکی کاروائی کا سدّباب کر دیا گیا ہے۔

آقار نے بھی کہا ہے ہمیشہ کی طرح ترکی آج بھی آذربائیجان کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ آرمینی فوج نے کل سرحد پر بعض بلند مقامات پر قبضہ کر کے زیادہ کارگر ٹھکانوں کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے کل مقامی وقت کے مطابق دن 11 بجے لاچین اور کیل بجیر کے مقام پر آپریشن شروع کر دیا تھا۔

حملے میں آذربائیجان کے 2 فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

آذربائیجان کی فوج نے بھی اسی سمت میں آپریشن کا آغاز کیا اور حملہ کرنے والے آرمینی فوجیوں کوحراست میں لے لیا تھا۔



متعللقہ خبریں