آذربائیجان: 7 فوجی شہید، 10 زخمی

کل سرحد پر آرمینی فوج کی تحریکی کاروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں میں 1 لیفٹیننٹ سمیت 7 فوجی شہید اور 10 فوجی زخمی ہو گئے ہیں: آذربائیجان وزارت دفاع

1735018
آذربائیجان: 7 فوجی شہید، 10 زخمی

آذربائیجان وزارت دفاع نے آذربائیجان کے 7 فوجیوں کی شہادت اور 10 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کل سرحد پر آرمینی فوج کی تحریکی کاروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں میں 1 لیفٹیننٹ سمیت 7 فوجی شہید اور 10 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق آرمینی فوج کی تحریکی کاروائی ناکام رہی ہے اور کل شام سے سرحد پر صورتحال معمول پر ہے۔

واضح رہے کہ آرمینی فوج نے کل سرحد پر بعض بلند مقامات پر قبضہ کر کے زیادہ موزوں ٹھکانوں کے حصول کے لئے لاچین اور کیل بجیر کے علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا تھا۔

آذربائیجان کی فوج نے بھی آپریشن شروع کر کے آرمینی حملوں کے سامنے بند باندھ دیا۔

روس کے پیٹرولنگ شروع کرنے سے جھڑپیں رُک گئیں اور فائر بندی کا اعلان کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں