ترک مسلح افواج دنیا کی طاقتور ترین افواج میں سے ایک ہے: حسن اوف

ہماری ملت، دین، زبان اور ثقافت ایک ہے۔ ہم نے ترک افواج کے تجربات سے استفادہ کیا اور ایسا کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں: وزیر دفاع ذاکر حسن اوف

1731503
ترک مسلح افواج دنیا کی طاقتور ترین افواج میں سے ایک ہے: حسن اوف

آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسن اوف نے آذربائیجان مسلح افواج سے چند فوجیوں کی ترکی میں تربیت کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ترک مسلح افواج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک ہیں۔

حسن اوف نے قاراباغ یومِ ظفر کی مناسبت سے آذربائیجان کے دورے پر موجود ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی فوج نے ایک سال قبل صدر الہام علی ییف کی زیرِ قیادت دوسری قاراباغ جنگ میں 44 دن میں آرمینی فوج کے پاوں اکھاڑ دئیے اور آذربائیجان کی زمین کو آزاد کروا لیا ہے۔

حسن اوف نے کہا ہے کہ "آذربائیجان فوج نے جنگ میں بلند سطح کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آذربائیجان فوج کے چند فوجیوں نے ترکی میں تربیت حاصل کی۔ ترکی کی مسلح افواج دنیا کی طاقتور ترین افواج میں شمار ہوتی ہیں۔ ہماری ملت، دین، زبان اور ثقافت ایک ہے۔ ہم نے ترک افواج کے تجربات سے استفادہ کیا اور ایسا کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم صدر الہام علی ییف کے مشورے سے ہم، ترک مسلح افواج کے ماڈل سے ہم آہنگ شکل میں اپنی افواج کی تجدید کر رہے ہیں۔ ہماری افواج نے جنگ میں ترکی کے ساختہ جدید اسلحے اور گولہ بارود کا بھی استعمال کیا۔ترکی کی دفاعی صنعت نے بہت ترقی کی ہے۔  ہم نے نہ صرف مسلح ڈرون طیارے بلکہ ترکی ساختہ توپوں اور میزائلوں کو بھی استعمال کیا اور مسلح ڈرون طیارے بائراکتار کو بھی استعمال کیا۔

وزیر دفاع ذاکر حسن اوف نے صدر الہام علی ییف کے الفاظ " یہ فتح ہمارے اتحاد کی فتح ہے" کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ یہ پوری ترک دنیا کی فتح ہے۔



متعللقہ خبریں