آذربائیجان: ایرانی سرحد پر کوئی غیر ملکی فورسز نہیں ہیں، ایران ذمہ داری کا مظاہرہ کرے

ایران کی سرحد پر کسی بھی تیسرے ملک کی فورسز موجود نہیں ہیں، اس معاملے میں غلط بیانات جاری کرنے والے ایرانی حکام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں: آذربائیجان

1717902
آذربائیجان: ایرانی سرحد پر کوئی غیر ملکی فورسز نہیں ہیں، ایران ذمہ داری کا مظاہرہ کرے

آزربائیجان بارڈر فورسز نے کہا ہے کہ ایران کی سرحد پر کسی بھی تیسرے ملک کی فورسز موجود نہیں ہیں اور اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں غلط بیانات جاری کرنے والے ایرانی حکام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

آذربائیجان بارڈر فورسز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سرحدی محافظوں کے کمانڈر جنرل علی گدارزی نے ایرانی ذرائع ابلاغ کو آذربائیجان سے متعلق غیر حقیقی بیانات جاری کئے ہیں۔ آذربائیجان بارڈر سکیورٹی سرکاری سطح پر اعلان کرتی ہے کہ آذربائیجان کی سرحد پر نہ تو پہلے کبھی کسی بھی تیسرے ملک کی فورسز موجود رہیں ہیں نہ اس وقت ہیں اور نہ ہی آئندہ ہوں گی۔

آذربائیجان نے، اپنی زمین کے ایران کے خلاف جاسوسی کے لئے استعمال کئے جانے سے متعلق دعووں کی بھی تردید کی اور کہا ہے کہ آذربائیجان کی سرحد پر یا پھر سرحدی محافظ اداروں میں غیر ملکی فورسز یا ماہرین موجود نہیں ہیں۔ آذربائیجان کی سرحدی فورسز کو بیرونی طاقتوں کی ضرورت نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان۔ آرمینیا سرحد پر گورس۔گافان گزرگاہ کے آذربائیجان کے حصے پر سرحدی و کسٹم کنٹرول آذربائیجان کا حق خود مختاری ہے۔ اس وقت ایران کے ساتھ سرحدی صورتحال تسلی بخش اور آذربائیجان سرحدی محافظیں کے مکمل کنٹرول میں ہے۔ ہم، سرحد پر ہمارے ملکی مفادات کے خلاف ہر طرح کی تحریکی کاروائی کو بھر پور عزم سے روکنا جاری رکھیں گے۔ ہم ایرانی حکام سے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور غلط پروپیگنڈہ کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران سرحدی فورسز کے کمانڈر جنرل گدارزی نے ایران ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران کی نگرانی کے لئے اپنے جاسوس ایجنٹ اور فوجی اہلکار آذربائِجان بھیجے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں