ترکی ۔ آذربائیجان مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

"غیر متزلزل بھائی چارہ 2021" نامی مشقوں میں ترکی سے شامل ہونے والے فوجیوں کا ایک حصہ ناہچیوان پہنچ گیا ہے: آذربائیجان وزارت دفاع

1708459
ترکی ۔ آذربائیجان مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

ترکی اور آذربائیجان  مسلح فورسز نے ناہچیوان خود مختار جمہوریہ میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

آذربائیجان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق "غیر متزلزل بھائی چارہ 2021" نامی مشقوں میں ترکی سے شامل ہونے والے فوجیوں کا ایک حصہ ناہچیوان پہنچ گیا ہے۔

مشقوں کے آغاز سے قبل دونوں ملکوں کے قومی ترانے پڑھے گئے اور پرچموں کے تبادلے کی تقریب کے بعد فوجیوں اور مشقوں میں شامل بکتر بند گاڑیوں نے کانوائے کی شکل میں ناہچیوان کی فوجی یونٹوں کی طرف حرکت شروع کر دی۔

ناہچیوان کی فوجی یونٹوں نے ترکی سے آنے والے فوجیوں کا پُر تپاک استقبال کیا۔



متعللقہ خبریں