شُوشا ڈیکلیریشن ایک تاریخی ڈیکلیریشن ہے: بائرام اوف

ترکی اور آذربائیجان کے درمیان طےپانے والا شُوشا  ڈیکلیریشن ایک تاریخی ڈیکلیریشن ہے: وزیر خارجہ جیہون بائرام اوف

1661459
شُوشا ڈیکلیریشن ایک تاریخی ڈیکلیریشن ہے: بائرام اوف

آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائرام اوف نے کہا ہے کہ ترکی اور آذربائیجان کے درمیان طےپانے والا شُوشا  ڈیکلیریشن ایک تاریخی ڈیکلیریشن ہے۔

بائرام اوف نےانطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دائرہ کار میں اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات چیت میں  کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کا  15 جون کا دورہ آذربائیجان ایک تاریخی دورہ تھا۔

بائرام اوف نے کہا ہے کہ یوں تو صدر رجب طیب ایردوان آذربائیجان کے دورے کرتے ہی رہتے ہیں لیکن پہلی دفعہ کسی ملک کے سربراہ نے آرمینی قبضے سے آزاد کروائے گئے علاقے کا دورہ کیا۔ شُوشا کو عالمِ ترک میں ایک خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ یہاں صدر ایردوان اور صدر علی ییف کے درمیان شُوشا ڈیکلیریشن پر دستخط کئے گئے۔یہ ایک تاریخی ڈیکلیریشن ہے جو سالوں تک زبانِ زدِ خاص و عام رہے گا۔

وزیر خارجہ جیہون بائرام اوف نے کہا ہے کہ شُوشا ڈیکلیریشن ہمارے علاقے میں امن اور ترقی کے لئے خدمات سرانجام دے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے قارا باغ میں ایک جامع تعمیراتی کام شروع کروا دیا ہے جس میں ترکی کا کردار نہایت اہم  ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں فائر بندی کی مانیٹرنگ کے لئے ترک۔ روس کمبائن مانیٹرنگ مرکز کی کاروائیاں بھی ہمارے نزدیک قابل ستائش ہیں۔



متعللقہ خبریں